the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی


 فلسطینی متحارب جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور الفتح کی قیادت میں طے پائے حالیہ مفاہمتی سمجھوتے پر عرب ممالک اور پورے عالم اسلام کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ترکی نے فلسطینیوں کے باہمی مصالحتی سمجھوتے کی حمایت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدہ قائم رکھنے کے لیے اب ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں حماس اور فتح کے درمیان مفاہمتی معاہدے کرانے پر مبارک باد پیش کی۔۔

ادھر فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفاء" کے مطابق احمد داؤد اوگلو نے جمعرات کی شام



کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان مسئلہ فلسطین کی تازہ صورت حال اور قومی مفاہمتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے یقین دلایا کہ الفتح اور حماس کے درمیان صلح قائم رہے گی۔ ترک وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی گروپوں کی صلح سے پوری ترک قوم کو خوشی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی جماعتوں حماس اور الفتح کے درمیان بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں ایک مفاہمتی سمجھوتہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایک ماہ میں قومی حکومت کی تشکیل اور چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.